مزید خبریں

Jamaat e islami

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کا امکان ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے حتمی سمری 13اگست کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی، جبکہ وزارت خزانہ سمری پر 15اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی۔بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا۔