مزید خبریں

حیدرآباد: گیس کے باعث گھر میں آتشزدگی، بچوں سمیت11افراد جھلس گئے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گیس کھلا رہ جانے کے باعث گھر میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی‘ بچوں سمیت 11 افراد جھلس کر زخمی فوری طور پر سول اسپتال اور بعدازاں تشویشناک حالت میں کراچی روانہ کردیا گیا ۔ حیدرآباد یوسی 20 غریب آباد کے علاقے میں بدھ کی صبح 7بجے سول اسپتال کے ملازم روبی تنولی کے گھر میں گیس پھیل جانے سے آگ لگ گئی آگ نے گھر میں تمام سوئے ہوئے افراد جس میں بچے ،خواتین اور مرد تمام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث بچوں سمیت تقریباً 11 افراد جھلس گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق رات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث خواتین کچن کا گیس بند کرنا بھول گئی تھی جو کہ صبح فجر میں گیس کے آجانے کے بعد پورے کچن میں گیس بھر گئی اور ناشتے کےلیے جب چولہے جلائے گئے تو دھماکے کے ساتھ پورے گھر میں آگ پھیل گئی اور کافی جگہوں سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔تمام افراد کی حالات تشویش ناک ہونے کے باعث انہیں کراچی منتقل کردیا گیا۔