مزید خبریں

فاضل جج کے اعزاز میں آج بلایا جانے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ

اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس سجاد علی شاہ کی درخواست پر فاضل جج کے اعزاز میں آج بلایا جانے والا فل کورٹ ریفرنس منسوخ کر دیا ہے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر 11اگست کی شام کو ہی عدالت عظمیٰ کے احاطے میں دیا جانے والا سرکاری عشائیہ ججز کالونی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان عدالت عظمیٰ کے جاری اعلامیے میں کہا گیاکہ عدالت عظمیٰ میں شیڈول سرکاری عشائیہ کو مختصر کرتے ہوئے عشائیہ ججز کالونی میں دیا جائے گا۔
فاضل جج