مزید خبریں

Jamaat e islami

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

نیویارک(جسارت نیوز)امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ووگ میگزین کے لیے ایک کالم تحریر کرتے ہوئے ٹینس اسٹار نے اعلان کیا کہ وہ اس سال کے یو ایس اوپن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گی۔انہوں نے کالم میں لکھا کہ ‘ میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ ٹینس چھوڑ کر میں اپنے لیے زیادہ ضروری چیزوں کی جانب بڑھنا چاہتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا تصور کرنا ہی میرے لیے بہت مشکل تھا، میں کھیل کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھی مگر میں اب اپنے خاندان اور کاروبار پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ فوری طور پر ریٹائر نہیں ہورہی بلکہ اگست میں شیڈول یو ایس اوپن کھیلنے کے لیے پرامید ہیں جبکہ وہ اگلے ہفتے ویسٹرن اینڈ سدرن اوپن کا بھی حصہ بننا چاہتی ہیں۔سرینا ولیمز اب اپنے شوہر اور 5 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں، جبکہ ایک اور بچے کی خواہشمند بھی ہیں۔