مزید خبریں

Jamaat e islami

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں اپنے گھر پر ایف بی آئی کی چھاپا مارکارروائی کو سیاسی انتقام اور ظلم وستم قرار دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے کارروائی کے بعد انتخابات میں لڑنے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے انتخابی مہم کی طرز کی ایک وڈیو بھی جاری کی ۔ انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پرتنقید بھی کی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف بی آئی 2021 ء میں صدر کی حیثیت سے ان کی مدت ختم ہونے پر وائٹ ہاؤس سے اشتہارات کے ریکارڈ کے ڈبے ہٹانے کی تحقیقات کررہی ہے اور اہلکار اسی سلسلے میں ٹرمپ کے گھر میں داخل ہوئے تھے۔