مزید خبریں

Jamaat e islami

کیوبا : آسمانی بجلی گرنے سے آتشزدگی ایک شخص ہلاک‘ 121 زخمی

ہوانا(انٹرنیشنل ڈیسک) کیوبا میں آئل ڈپو پر آسمانی بجلی گرنے سے لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آتش زدگی کے باعث ایک شخص ہلاک اور 121 زخمی ہو گئے۔ آگ کیوبا کے شہرماتنزاس میں آسمانی بجلی گرنے سے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 17اہل کار لاپتا ہوگئے اور تلاش کا کا م جار ی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 1900افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا۔ امریکا، روس، میکسیکو، چلی اور ارجنٹائن نے مدد کی پیشکش کی ہے۔