مزید خبریں

Jamaat e islami

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلش ٹیم دسمبر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی، پاکستان اور انگلش ٹیم کے ٹیسٹ میچز راولپنڈی، ملتان اور کراچی میں ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلنے کی تجویز ہے جبکہ دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وینیوز پر دونوں بورڈز میں اتفاق ہوگیا ہے البتہ حتمی تاریخوں کا اعلان بھی جلد ہوگا۔انگلش ٹیم ٹیسٹ میچز سے قبل پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی۔انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔4ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3لاہور میں کھیلے جائیں گے۔