مزید خبریں

Jamaat e islami

ـ2قومی باکسرزلاپتہ،4رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کامن ویلتھ گیمز سے پاکستانی باکسرز کی گمشدگی کے معاملے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) نے 4 رکنی کمیٹی بنادی۔ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہینڈبال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں آرمی اسپورٹس بورڈ کے سیکریٹری کرنل صدف اکرم، باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل ناصر تونگ اور اسپورٹس بورڈ کے نمائندہ بھی شامل ہیں۔ زرائع کے مطابق پاکستان کے 2 باکسرز انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے۔ جن میں باکسر سلیمان بلوچ اور نذیر اللّٰہ خان دستے کے ساتھ نہیں ہیں، باکسنگ اسکواڈ کی وطن واپسی کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع ہوں گی۔دونوں گمشدہ باکسر کی ساتھیوں سے آخری ملاقات2روز قبل صبح ناشتے پر ہوئی تھی، دن 12 بجے ایئر پورٹ روانگی کے لیے ایتھلیٹس نے کوچ کو رپورٹ نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق روانگی میں تاخیر پر کمروں کا دروازہ توڑا گیا، دونوں باکسرز کا سامان موجود تھا لیکن وہ غائب تھے۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی دستے کا حصہ رہنے والے سلیمان بلوچ اور نذیر اللّٰہ کے بغیر پاکستانی کھلاڑی وطن کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، باکسرز کے سفری کاغذات فیڈریشن کے پاس ہیں، اس حوالے سے پی او اے نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔