مزید خبریں

Jamaat e islami

بارش کے پانی کی نکاسی تیز کی جائے ،ڈپٹی کمشنر بدین

بدین /ٹنڈوباگو(نمائندگان جسارت )ڈپٹی کمشنر بدین کا یوم عاشورہ کے موقع پر بدین ، نندو اور ٹنڈوباگو کے ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کا دورہ، انتظامات کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے یوم عاشورہ کے موقع پر صفائی ستھرائی، امن وامان کی صورتحال، ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بدین ، نندو اور ٹنڈوباگو کے ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان گرڈ اسٹیشن بدین اور ٹنڈوباگو پہنچے اور ایکسیئن واپڈا کو سخت ہدایت دی کہ فوری ان علاقوں کی بجلی بحال کی جائے اور یوم عاشورہ کے موقع پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین نے متعلقہ افسران و عملے کو مستعد رہنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکار بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان نے بارشوں کے باعث پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بدین ، نندو اور ٹنڈوباگو کے مختلف علاقوں کا دروہ کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے عمل کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے اور جلد از جلد نکاسی کے کام مکمل کیے جائیں۔