مزید خبریں

Jamaat e islami

اقلیتی برادریوں کو برابری کے حقوق دیے جائیں، مینل شتروگن

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ادارہ برائے سماجی انصاف کے کوآرڈینیٹر مینل شتروگن نے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتی برادری سے انصاف کرتے ہوئے برابری کے حقوق دیے جائیں، اقلیتی برادری کے حوالے سے قانون سازی کی جائے، کم عمر کی لڑکیوں کو جبری طور پر مذہب تبدیلی کرانے کے خلاف قانون پاس کیاجائے، 2014ء میں سپریم کورٹ کی جانب سے بتیا کماری کی درخواست پر جاری ہونے والے حکم پر عمل درآمد کیا جائے، قانونی ماہر صویا بھٹی نے کہا کہ اقلیت سے تعلق رکھنے والوں کے سرکاری نوکریوں کے کوٹے پر عمل درآمد کرایا جائے، تعلیمی نصاب میں مثبت تبدیلیاں کرکے مذہبی رواداری کو فروغ دیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے آج 11 اگست کو قومی یوم اقلیت طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے آج مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔