مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈو آدم: کالج کے لیکچرار سے پولیس گردی کیخلاف اساتذہ کا احتجاج

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)نیو علی گڑھ گورنمنٹ ڈگری کالج کے لیکچرار احمد بلال غوری کی موٹر سائیکل کے ٹائر ڈی ایس پی کے گارڈکی جانب سے پھاڑنے ،بدتمیزی کرنے اور انہیں گالم گلوچ کرنے کے خلاف سپلا کی جانب سے پروفیسرز اور لیکچرارز نے ڈی ایس پی ٹنڈوآدم اور پولیس اہلکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احمد بلال غوری پروفیسر غلام مصطفی تبسم، ذوالفقار جتوئی اور دیگر نے کہا کہ پولیس شہر میں امن و امان قائم کرنے کے بجائے شریف اور معزز شہریوں سے زیادتیاں کر رہی ہے، ڈی ایس پی کے گارڈ نے کالج کے لیکچرار کی موٹر سائیکل کے دونوں ٹائر بلاجواز پھاڑ دیے اور منع کرنے پر ڈی ایس پی اور اہلکار نے گالم گلوچ اور بدتمیزی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث پولیس اہلکار اور ڈی ایس پی کو فوری ہٹایا جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔