مزید خبریں

Jamaat e islami

شکارپور: نجی چینل کی بندش پر یونین آف جرنلسٹس کی ریلی

شکارپور (نمائندہ جسارت) نجی چینل اے آر وائی نیوز کی بندش اور ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کے خلاف شکارپور یونین آف جرنلسٹس کی احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، احتجاجی ریلی اور مظاہرے کی قیادت شکارپور یونین آف جنرلسٹ کے صدر آغا اسرار پھٹان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام انڑ نے کی ۔ شرکاء نے نجی نیوز چینل کی بندش اور عماد یوسف کی گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اُٹھارکھے تھے جن پر نجی نیوز چینل کی بندش اور ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شکارپور یونین آف جرنلسٹس کے صدر آغا اسرار پٹھان نے کہا کہ اے آر وائی کی بندش اور ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری قابل مذمت ہے عماد یوسف کی گرفتاری صحافیوں کو ڈرانے کے مترادف ہے، نیوز کے اوپر پابندی لگا کر آزادی صحافت پر حملہ کیا گیا ہے چینل کی بندش آزادی رائے اور صحافت پر ایک حملے کے مترادف ہے۔