مزید خبریں

Jamaat e islami

حضرت حسینؓ نے حق و سچ کی خاطر قربانیاں دیں ،ہارون میمن

سکھر ( نمائندہ جسارت)آل سکھر اسمال ٹریڈ رز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت حسینؓؓا ور شہدائے کربلا کی قربانیوں کی بدولت ہی دنیا مین اسلام کا پرچم لہرارہا ہے حضرت حسینؓ نے حق و سچ کی خاطر لازوال قربانیاں دیں اور شہدائے کربلا نے حق و باطل کے معرکے میں حضرت حسینؓ کے ساتھ کھڑے رہ کر یزیدی لشکر کو ایسی شکست فاش سے دوچار کیا کہ یزیدی ہمیشہ کیلیے ناکام و نامراد اور لعنتی ٹہرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ اور پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ کی تعلیم ہمارے لیے مشعل رہا ہے شہدائے کربلا کی فکر اور مشن کیلیے ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کا یہ ہی درس ہے کہ ہمیشہ حق کیلیے جدوجہد کی جائے باطل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو حق کا دامن نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی بقا کیلیے حضرت حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ نے اپنے ساتھیوں کو ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کے حق کیلیے قربان ہوجائے اسلام کو بچانے کیلیے جو تاریخ رقم کی وہ اسلام کا ایک درخشندہ باب ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم شہادت حضرت حسینؓ اور شہدائے کربلا کی قربانیوں سے درس حاصل کریں ہمیشہ حق و صداقت سچ کا ساتھ دیں ظلم کے کیخلاف کھڑے ہوجائیں۔