مزید خبریں

Jamaat e islami

ضلع دکی میں فائرنگ کے دو واقعات،2افراد جاں بحق

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع دکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دوافراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز مانکی ڈیم میں مسلح افرادکی فائرنگ سے نوجوان بہادر خان عرف طوطی ولد جمعہ خان موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔جبکہ دکی کے مزدور چوک پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ٹیلے والے پر فائرنگ سے راہگیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں راہگیرعبداللہ خان ولد احمد خان قوم ترین سکنہ کلی دکی اور غازی خان ولد اولیا ساکن غریب آباد شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں دوران علاج زخموں کی تا ب نہ لا کر غازی خا ن چل بسانعش ک ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔