مزید خبریں

Jamaat e islami

ٹنڈوالٰہیار ،سلنڈر جلانے سے آگ بھڑک اٹھی،گھر خاکستر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)کیس سلنڈر جلاتے ہو ئے آگ کے شعلوں نے محنت کش کے گھرکو جلا کر راکھ کر دیا گھر میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا بیٹی کا جہہز کا سامان بھی آگ کے شعلوں کی نظر ہو گیا گندم بھی جل گئی کوئی پر سان حال نہیں کو ئی منتخب نمائندہ داد رسی کے لیے نہ پہنچ سکا محنت کش کی زندگی کی جمع پو نجھی جل گئی میونسپل کمیٹی کی فائر بریگیڈ نہ پہنچ سکی اہل علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کے وارڈ نمبر 13کے علاقہ بھیل کولونی میں رہائش پذیر محنت کش رجو میگھواڑ کی بیوی صبح کا ناشتہ بنانے کے لیے گیس سلنڈر کو جیسے ہی آگ لگائی سلنڈر سے نکلنے والے شعلے آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود تمام سامان جل کا راکھ ہو گیا۔ اس موقعے رجو میگھواڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آگ کے شعلوں نے میری زندگی کا کمائی ایک پل میں جلا کر راکھ کر دی ہے پورا گھر جل گیا ہے اور میر ی بیٹی کی شادی کے لیے جمع کیا ہوا سامان جس میں کپڑے اور دیگر سامان بھی جل گئے ہیں میرے گھر میں موجود گند م بھی جل چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار کو دی لیکن فائر بریگیڈیئر وقت پر نہیں آسکی جس کے سبب نقصان زیادہ ہو اایک اندازے کے مطابق 6لاکھ روپے کا نقصان ہو ا ہے۔ انہوں نے منتخب نمائندوں سمیت ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کی اس کی مالی مد د کی جائے تاکہ میں اپنے بچوں کا سر چھپا سکوں واقعے کی اطلاع ملتے ہی الیکشن لڑنے والے امیدوار پی ٹی آئی سنیل کمار، اور آزاد امید وار عبدالحمید عباسی نے گھر پہنچ کر اخلاقی مد د کی۔