مزید خبریں

دہشت گردی عالمی خطرہ‘ نمٹنے کیلیے مربوط ردعمل ناگزیر ہے‘آرمی چیف

راولپنڈی‘اسلام آباد (آن لائن‘اے پی پی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے ،ا س سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبداللہ الزاید نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر عراقی بحریہ کے کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹرحادثے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔علاوہ ازیںکمانڈرعراقی بحریہ نے سربراہ پاک فضائیہ ائرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو اورپاک بحریہ کے سربرہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی امور سمیت پر دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔