مزید خبریں

باطل نظام کو قبول نہ کرنا حسینیت کا پیغام ہے،معراج الہدیٰ

نواب شاہ (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی کی جانب سے یوم شہادت حضرت امام حسین رض کے موقع پر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈووکیٹ، صوبائی رہنما ملک آفتاب احمد، ضلعی امیر سرور احمد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاسیدنا حسین ؓنے اپنی شہادت پیش کر کے رہتی دنیا تک یہ پیغام دیا ہے کہ باطل نظام حکومت کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور کشمیر میں مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے لیکن نہ صرف عالمی ضمیر سویا ہوا ہے بلکہ مسلم حکمرانوں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کے چہرے سے سیکولرازم کا نقاب اتر چکا ہے وہ ہندو توا کا علمبردار بن چکا ہے جہاں مسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں ہے ،بھارتی حکومت نے مسلم علی گڑھ یونیورسٹی میں مفکر اسلام سید ابوالاعلی مودودی رح کا لٹریچر پڑھانے یا ان کا ریفرنس دینے کا نوٹس لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو اب اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا ایسے نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک طرف تو حضرت محمد اور سیدنا حسین ؓسے محبت اور عقیدت کا اظہار کریں اور دوسری طرف یزید کے باطل نظام کی پیروی کرنے والی جماعتوں کو سپورٹ کریں پیغام شہادت سیدناحسین ؓکانفرنس میں الخدمت فا¶نڈیشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید تبسم جعفری، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی رہنما فیضان بھٹی، سردار احمد آرائیں، سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔