مزید خبریں

حیدرآباد میں یوم عاشور عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں یوم عاشورعقیدت واحتراج کے ساتھ منایا گیا شہر بھر سے ماتم‘ ذالجناح ‘ علم وتعزیوں کے جلوس نکالے گیے مرکزی جلوس قدم سے برآمد ہوا ‘ لطیف آباد میں تعزیوں کے مرکزی جلوس کے راستوں میں سیوریج اور برسات کا جمع پانی عوام کے لیے مسائل کا باعث بنا رہا ،عزارداروں کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پر اختتام پذیر ہوگیا۔مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلےے ڈی آئی جی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ ، ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ، کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمن میمن اور ڈی سی حیدرآباد فواد غفار سومرو ، صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور ایم پی اے عبدالجبار خان کے ہمراہ مرکزی جلوس کا تفصیلی دورہ کیا جبکہ شہر بھر سے تعزیوں کے جلوس نکالے گئے، لطیف آباد نمبر12سے نکالے گئے تعزیوں کے جلوس کے شرکاءکو اللہ مسجد سے مجاہد ہوٹل سیوریج کے پانی سے گزرنا پڑا جبکہ یونٹ نمبر5میں بھی صورتحال مختلف نہ تھی۔ پھلیلی ،پریٹ آباد‘ گﺅشالہ‘ لیاقت کالونی‘ فقیر کا پڑ‘ پنجرہ پول‘ سمیت دیگر علاقوں سے بھی تعزیوں کے جلوس نکالے گئے۔