مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد:بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ،گایاں پھنس گئیں،بجلی معطل

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے‘ حیسکو کے تمام فیڈر بند درجن گاڑیاں پھنس گئیں ‘ حیدرآباد میں بدھ کی سہ پہر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی جس کے باعث لطیف آبادکے تمام یونٹس،مہر علی ‘ حسین آباد ‘ حالی روڈ‘ امریکن کوارٹر ‘ ریلوے کالونی ‘گرونگر چوک، فقیر کا پڑ، کلاتھ مارکیٹ، پنجرہ پول، پاکستانی چوک، نور محل، تین نمبر تالاب، اسلام آباد، اوڈین سینما روڈ، فیضان مدینہ مدرسہ روڈ، مکمل سٹیزن کالونی‘ نسیم نگر‘ بھٹی گوٹھ ڈوب گیا جبکہ بارش کے بعد لیاقت کالونی کا سخی پیر روڈ اور ملحقہ گلیاں بارش اور نالیوں کے گندے پانی میں ڈوب گیا۔ حیسکو کی جانب سے بجلی کے تمام فیڈر بند ہوگئی پریس کلب کے سامنے بھی پانی جمع ہوگیا، درجنوں کاریں اور موٹر سائیکل پھنس گئیں ساتھ شہر بھر کے فیڈر بند ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔ حیسکو ترجمان کے مطابق اس وقت پوری حیسکو ریجن میں مون سون کی طوفانی بارش
ہورہی ہے پورے ریجن میں 570 عدد فیڈر ہیںجن میں سے137 عدد فیڈر اس وقت بند ہیںحیسکو ریجن کے ٹوٹل 570 عدد فیڈروں میں سے حیدرآباد کے ٹوٹل 121 عدد فیڈر ہیں۔ان میں سے 56 عدد فیڈر سیفٹی کی وجہ سے بند ہیںبارش کے رکتے ہی مکمل کلیئرنس کے ساتھ فیڈروں سے بجلی بحالی کا عمل شروع ہوجائے گا۔عوام سے اپیل ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی ومالی حادثہ سے محفوظ رہیں کیونکہ انسانی جان بہت قیمتی ہے۔