مزید خبریں

Jamaat e islami

مٹہ:مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلہ میں ڈی ایس پی پیر سید زخمی

سوات (صباح نیوز)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ کنالہ میں مسلح افراد سے فائرنگ کے تبادلہ میں ڈی ایس پی پیر سید زخمی ہوگیا، سیدوشریف ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل مٹہ پیر سید خان پولیس نفری کے ہمراہ کنالہ تحصیل مٹہ کے علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی فائرنگ شروع کی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی مٹہ پیر سید خان زخمی ہوئے، پولیس کے جوابی فائرنگ سے دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ رونما ہونے کے فوراً بعد ڈی پی او سوا ت زاہد نوازمروت کی نگرانی میں سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی اور زخمی ہونے والے ڈی ایس پی مٹہ پیر سید خان کو دشوار گزار پہاڑیوں سے اتار کر فوری طور پر ریسکیو 1122کے ذریعے سیدوشریف ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اس کا علاج کیا جارہا ہے ، فرار دہشت گردوں کی تلاش اور گرفتاری کے لئے تحصیل مٹہ کے پہاڑوں اور جنگلات میں سرچ آپریشن جاری ہے۔