مزید خبریں

Jamaat e islami

ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس وان نہیں آل ہوگا،شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے‘ مائنس ون نہیں مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنا بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے‘ حکومت کی نہ سیاسی شکل ہے اور نہ سیاسی عقل ہے‘یہ کچھ ڈیلیور نہیں کرسکے‘ یہ اقتدار میں ہوں تو اداروں کے گیت گاتے ہیں، مائنس ون نہیں پھر مائنس آل ہوگا، سب گھر جائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 12 اگست کو 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست رات 11 بجے جلسے سے خطاب کروں گا۔