مزید خبریں

Jamaat e islami

ممنوع فنڈنگ کیس ‘اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کو چیلنج کردیا

پشاو ر(صباح نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ممنوع فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ اسد قیصر نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔ا درخواست میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے کیس پر انکوائری کرے، جس اکائونٹ سے ٹرانزیکشن ہوئی وہ پارٹی کا ہے، جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔انہوں نے عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرانے آیا بلکہ نوٹس کے خلاف آیا ہوں، یہ اکائونٹ غیر قانونی نہیں ہے بلکہ ہم نے صرف سہولت کے لیے ملازمین کی تنخواہوں اور دفتر کے اخراجات کے لیے کھولا تھا۔اسد قیصر نے کہا کہ اس اکائونٹ سے6 سال میں صرف 21لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔