مزید خبریں

Jamaat e islami

عثمان بزدار کاماہانہ ٹیکس 166روپے 67پیسے جمع کرانے کا انکشاف

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ماہانہ ٹیکس 166روپے 67پیسے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔بتایا گیا کہ عثمان بزدار نے تنخواہ تو پوری لی تاہم ماہانہ ٹیکس 166روپے 67پیسے ہی جمع کرائے۔ دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار کی 57ایکڑ زرعی اراضی ہے مگر انہوں نے 1روپیہ بھی انکم ٹیکس کی مد میں ادا نہیں کیا۔پنجاب اسمبلی، الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ، ایف بی آرکی دستاویزات کے مطابق عثمان بزدار نے ایف بی آر ریکارڈ میں اپنے آپ کو سرکاری محکموں کا تعمیراتی ٹھیکیدار ظاہر کیا۔ انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ 2019ء میں ماہانہ انکم ٹیکس صرف 166 روپے 67پیسے دیا۔