مزید خبریں

Jamaat e islami

محرم الحرام میں سندھ پولیس نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘آصف زرداری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سندھ پولیس نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نقص امن کا کوئی ایک واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔ ایک بیان میں آصف زرداری نے سندھ پولیس کے آئی جی، سی سی پی او کراچی، ضلع جنوبی کے ایس ایس پی کا 3 تلوار پر رہزنی میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی پولیس ملک بھر کی ایک بہترین فورس ہے، ملک میں قیام امن کے لیے پولیس ایک ہراول دستہ ہے، جس کے کردار کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہل کار فرض شناسی اور دیانت داری سے اپنا کام کریں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔