مزید خبریں

Jamaat e islami

فی تولہ سونا 400روپے کمی

کراچی ( بزنس رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونا مہنگا جبکہ پاکستان میں سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس 14ڈالر اضافے کے بعد 1791ڈالر کی سطح پر جا پہنچا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 400روپے کمی کے بعد 1لاکھ 43 ہزا ر 100روپے ہو گیا اسی طرح 10گرام سونا 343روپے کم ہوکر 1لاکھ22ہزار685روپے کا ہوگیا۔