مزید خبریں

Jamaat e islami

کاروباری حجم 3کروڑ حصص گھٹ گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چار روزہ تعطیلات کے بعد بدھ کے روز کاروباری سرگرمیوںمیں تیزی رہی،کے ایس ای 100انڈیکس 398پوائنٹس اضافہ کے بعد 42400پوائنٹس کی حد عبور کرگیا،مارکیٹ میںتیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمایہ میں42ارب روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ کاروباری حجم 3کروڑ حصص گھٹ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار اور عاشورہ کی تعطیلات کے بعد بدھ کے روز چار دن کے وقفہ کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں،مارکیٹ میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خرید و فروخت میں دلچسپی کے بعد کے ایس 100انڈیکس42096پوائنٹس سے بڑھکر 42494پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30 انڈیکس 197پوائنٹس اضافہ سے 16079 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 193پوائنٹس اضافہ سے 29193 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کے حجم میں42ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔