مزید خبریں

Jamaat e islami

بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے بزنس مین کا امدادی کیمپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کے معروف بزنس مین اور تحریک جوانان پاکستان،سندھ کے صدر محمدساجد نے مخیر افراد سے اپیل کی ہے کہ حالیہ بارشوں سے آنے والے سیلاب کے متاثرین کی امداد کیلئے تحریک جوانان پاکستان،سندھ کے کیمپ میں متاثرین کیلئے غذائی اشیاء،خیمے،ادویات،واٹر کولر اور دیگر ضروری اشیاء جمع کرائیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو امد اد پہنچائی جائے۔ تحریک جوانان پاکستان، سندھ کے صدر محمدساجد نے سینئرنائب صدر منصور علی خان،جنرل سیکریٹری علی حیدر ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری خواجہ سہیل احمد،سیکریٹری اطلاعات سلمان عباسی اوردیگر کے ہمراہ تحریک کے چیئرمین عبداللہ حمید گل کی ہدایت پرشاہ فیصل کالونی میں سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شدید ترین بارشوں سے سندھ اور بلوچستان میں آنے والے سیلاب سے نہ صرف سینکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے بلکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں،بلوچستان کے سیلاب متاثرین حکومت کی امداد کے منتظر تھے۔