مزید خبریں

Jamaat e islami

دہشت گردو ں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، دہشت گردوں کو ملک کی زمین بھی قبول نہیں کرے گی،شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاک فوج،پولیس ورینجرز اور سول سوسائٹی کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے،ملک کے عوام دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلیے ملک کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت سمیت استحصالی قوتوں کے دہشتگردی میں ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،دہشتگردوں کا قانونی،سیاسی وسماجی طور پر گھیرا تنگ کرنا ہوگا۔