مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئیں،حلیم عادل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے پائوں سے زمین کھسکتی دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں، پی ٹی آئی اور ملکی اداروں کو لڑوانے کی ناکام سازشیں کر رہی ہیں۔ سندھ کے کرپٹ وزرا جن پر اربوں کی کرپشن ثابت ہوچکی وہ بھی عمران خان کے خلاف بیان بازی کرنے کے لیے میدان میں اترے ہوئے ہیں ۔یہ لوگ کتنی بھی سازشیں کر لیں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے۔ پاکستان کے عوام ان چوروں کو جان چکے ہیں اب پورے پاکستان میں صرف بلا چلے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ اپنے اداروں کا وقار بلند رکھا ہے ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا صرف ملک کی ترقی اور عوام کو حقیقی آزادی دلوانا ہے۔