مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈائریا ، پیچش اور گیسٹرو کی وبا کا پھیلنا تشویشناک ہے، حنید لاکھانی

کراچی (پ ر) ماہر تعلیم و سماجی رہنما حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بڑے شہروں کراچی، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، دادو اور سہون سمیت دیگر شہروں میں آلودہ پانی اور گندگی کے سبب ڈائریا اور پیچش کی وبا پھیل رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ شہرقائد میں ڈائریاکے یومیہ تین تا چار ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔