مزید خبریں

Jamaat e islami

قومی اسمبلی میںمیاںسومروکی نشست خالی قراردے دی گئی

اسلام آباد( آن لائن)قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد میاں سومرو کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار دے دی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی درخواست کا معاملہ ایوان میں رکھا۔اسپیکر نے محمد میاں سومرو کی رخصت کی درخواست مسترد کردی اور ان کی نشست مسلسل غیر حاضری پر خالی قرار  دے دی اور کہا کہ محمد میاں سومرو نے بروقت درخواست نہیںدی، قاعدے کے مطابق 40روزمیںدرخواست دینی چاہیے،انہوں نے 40روزکی مدت گزرجانے کے بعددی گئی  درخواست مسترد کرتے ہوئے نشست کوخالی قراردے دیا۔محمد میاں سومروکی نشست خالی قراردینے کی تحریک پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے پیش کی۔رکن اسمبلی روحیل اصغر نے کہا کہ حکومت اداروں کیخلاف بات کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی؟اسپیکر نے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ ملکی سلامتی واستحکام کے لیے قربانیاں دیں قوم مسلح افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مسلح افواج پر ہونے والا حملہ پارلیمنٹ پر حملہ تصور ہو گا۔