مزید خبریں

Jamaat e islami

ڈنمارک پاکستان کو 10کروڑڈالر بلاسود قرض دے گا

اسلا م آباد(صباح نیوز)وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان بین الحکومتی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت ڈنمارک سود سے پاک 10 کروڑ ڈالر تک محدود قرض دے گا۔وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈنمارک سے پاکستان تک ٹیکنالوجی اور معلومات کی منتقلی میں بھی سہولت فراہم ہوگی، فریم ورک معاہدے پر دستخط کے بعد سود سے پاک قرضوں میں35فیصد رعایت ہو گی۔اعلامیے کے مطابق سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ڈنمارک کی سفیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق سے ڈنمارک کی سفیر لیز روزن ہولم کی ملاقات بھی ہوئی۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔