مزید خبریں

Jamaat e islami

عمران خان کو ناک آؤٹ کرنے کیلیے نیا آئین لکھنا پڑے گا‘ اسد عمر

لاہور( نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جاری ہی ہے، عمران خان کو ناک آؤٹ کرنے کے لیے آپ کو نیا آئین لکھنا پڑے گا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی ہے کہ واضح بیرونی مداخلت نظر آئی، عمران خان بند کمرے کی سازش کے خلاف کھڑا ہوا، عوام بھی باہر نکلی، 17 جولائی کو انتخابات میں پنجاب کے عوام نے امپورٹڈ نظام کو مسترد کیا اور بیرونی مدد کے باوجود عوام نے ان سے اقتدار واپس چھینا۔ان کا کہنا تھا صبح سے شام تک حکومت والے فارن فنڈنگ سے متعلق پریس کانفرنسیں کر رہے تھے، اب یہ حکومت اپنے آپ کو اندر سے کھوکھلا محسوس کر رہی ہے، اب یہ آخری پھڑپھڑاہٹ ہمیں نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کے لیے خطرہ ہے، عمران خان اس وقت روایتی سیاسی نظام کے خلاف کھڑا ہوا ہے، عمران خان نے میٹنگ کال کر رکھی ہے، میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا شہباز گل کی بات سے اختلاف ہو سکتا ہے، اس پر مقدمہ بنائیں سوال پوچھیں لیکن یہاں شیشے توڑے گئے بٹ مارے گئے، حکومت بدحواسی کا شکار ہے اسی لیے اس طرح کے فیصلے کر رہی ہے۔