مزید خبریں

Jamaat e islami

بائیڈن کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے‘ طالبان

کابل (صباح نیوز) ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ بائیڈن کا ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے۔مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا ایمن الظواہری کی موت کے حوالے سے دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی اور نہ ہی ان کے ڈرون حملے میں نشانہ بننے کا بھی علم نہیں ہے۔ طالبان ترجمان کا کہناہے کہ امارت اسلامیہ کی جانب سے یہ معاملہ زیر تحقیق ہے، افغان سرزمین کی حدود کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کے واقعات باربار دہرائے گئے تو نتائج کا ذمہ دار امریکا ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایمن الظواہری کو سی آئی اے نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔