مزید خبریں

ڈھرکی،ٹرالر اور مال بردارٹرک کے درمیان تصادم،2 افراد ہلاک

ڈھرکی(رپورٹ،محمد کلیم صادق بھٹی)روڈ حادثہ میں مال بردار ٹرالر اور مال بردار ٹرک کے درمیان خطرناک دھماکے کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ٹرک پر سوار 2 افراد موقع پر ہلاک اور 1 شخص شدید زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کراچی سے پنجاب کی طرف جانے والے مال بردار ٹرک اور ٹرالر کے درمیان خطرناک روڈ حادثے کا واقعہ مین قومی شاہراہ پر ڈھرکی بائی پاس کے نزدیک بمقام منگریو پمپ کے پاس پیش آیا ہے، مال بردار ٹرک تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر آگے جانے والے مال بردار ٹرالر کے پیچھے والے حصے میں ایک خوفناک دھماکے کے ساتھ جا ٹکرایا جس کی وجہ سے ٹرک کا اگلا ڈرائیور ہیڈ والاحصہ بری طرح کریش ہو گیاجس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سوار سمیت خضر عباس،محمد امتیاز اور سہیل احمد نامی 3 افراد شدید زخمی ہوگئیاور ان 3زخمیوں میں سے نوجوان خضر عباس ولد اللہ دتہ اپنے جسم پر لگنے والے کاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موقع پر ہی دم توڑ کر ہلاک ہو گیا اور دیگر 2 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتال شفٹ کیا ہی جا رہا تھا کہ ان دونوں زخمیوں میں سے ایک اور شخص محمد امتیاز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا اور تیسرے شدید نوجوان کو بہتر علاج کے لیے رحیم یار خان پنجاب ریفر کر دیا گیا ہے۔مذکورہ روڈ حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے مال بردار ٹرک کے اچانک بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ادھر خوفناک روڈ حادثہ کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ فوراََ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی نعش اور شدید زخمی نوجوان کو جائے حادثہ سے اٹھا کر مقامی سول ہسپتال پہنچایا ۔دونوں متوفیوں اور زخمی پنجاب کے علاقے ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی بتلائے جاتے ہیں۔