مزید خبریں

Jamaat e islami

شاہ محمودنے حلقہ این اے 157 میں بیٹی کو نامزد کرنے کی وجہ بتا دی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی حلقہ این اے 157 میں بیٹی کو نامزد کرنے کی وجہ بتا دی۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ گیلانی کے مقابلے میں بہتر امیدوار ہوتا تو بیٹی کو انتخاب میں کھڑا نہ کرتا۔مجھے کارکنان کے جذبات کا احترام ہے۔میں نے دیانتداری سے پارٹی کے مفاد میں فیصلہ کیا۔یہ قدم میں نے شوق سے نہیں اٹھایا بلکہ عمران خان کے بیانیے کو زندہ کرنے کے لیے ایک کٹھن اور مشکل فیصلہ کیا۔میں ان دوستوں سے رابطہ کرکے حقائق سے آگاہ کروں گا۔جب سب کے سامنے حقائق آئیں گے تو پھر وہ عمران خان کے ٹکٹ کا احترام کریں گے۔یہاں واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کیلیے امیدوار نامزد کرنے پر تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنی ہی جماعت کی امیدوار مہر بانو قریشی کیخلاف احتجاج کیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی۔