مزید خبریں

Jamaat e islami

کوٹری:ڈپٹی کمشنر جامشورو کا امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ

کوٹری(جسارت نیوز)یوم عاشور پر حفاظتی انتظامات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن(ر)فریدالدین مصطفی نے کوٹری سٹی سائٹ اور جامشورو کے مختلف امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ رینجرز، پولیس، ریونیو، واپڈااور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈی سی جامشورو نے امام بارگاہوں اور عزاداروں سے ملاقات کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے معلومات لیں۔ڈی سی جامشورو نے عزاداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے اور یوم عاشور عقیدت واحترام سے منانے کے لیے مجالس،ماتمی جلوس،امام بارگاہوں سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے، محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی،برداشت،بھائی چارہ اور اخوت قائم رکھنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے رہنماوں سے گزارش کی کہ محرم الحرام میں حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کرنا ہوگا۔