مزید خبریں

Jamaat e islami

ارشد ندیم اور نوح بٹ نے ریکارڈ بنا کر مثال قائم کی، انجمن تاجران ریشم بازار

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ، چیئرمین عدنان خان دیسوالی و جملہ عہدیداران و جملہ مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ارشدندیم اور نوح بٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جلدایک شاندار تقریب منعقد کرکے قومی ہیروز کی پذیرائی کی جائے گی اور مشاورت کے بعد گولڈ میڈل کا اعلان کیا جائے گا۔ آصف میمن نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود ارشد ندیم کے حوصلے ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند تھے اور انہوں نے اسی جذبے کو مزید تقویت دے کر قومی پرچم کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود عالمی ریکارڈ بنانا مثال ہے، اسپورٹس بورڈ کی جانب سے صرف 50 لاکھ کا اعلان معنی خیز ہے۔ آصف میمن نے کہا کہ حکومت پاکستان ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر نوح بٹ کے لیے خاص اعلانات کرے تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوں اور وہ مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔