مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر :پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

سکھر ( نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد ، محرم الحرام کے ایام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ضلعی پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں، بس اڈوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مسافروں کی کڑی تلاشی لی گئی، شہر کے مختلف علاقوں، پرانہ سکھر، نواں گوٹھ، بیراج کالونی روہڑی آباد بشیر آباد سمیت دیگر علاقوں میں کیے جانے والے سرچ آپریشن میں 20 سے زائد مشتبہ افراد زیر حراست، امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے شہرکے اہم چوراہوں، امام بارگاہوں کے اردگرد علاقوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس کی سے منسلک تمام گلیوں میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔ ایس ایس پی سکھر کا دورہ ، تھانہ اے ، سی سیکشن کے دورے کے دوران موجود عملے سے تفصیلی بریفنگ لی۔