مزید خبریں

Jamaat e islami

میرپورخاص: ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس آج برآمد ہوں گے

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی آج یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا، یکم محرم الحرام سے پورا شہر یاحسینؓ یاحسینؓ کی صدائوں سے گونجتا رہا، ضلع بھر سے درجنوں علم وذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس برآمد ہوں گے، جلوسوں کے موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، زخمیوں کی طبی امداد کے لیے مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے کیمپ قائم کیے جائیں گئے۔آج فجر کے بعد حیدری مسجد و امام بارگاہ میں مجلس عزاء منعقد ہوگی جس سے مولانا اخلاق حسین اخلاق خطاب کریں گے جس کے بعد شبیہ علم وذالجناح کا ماتمی جلوس سید اعجاز حسین نقوی، ظہیر الحسن نقوی، سید طلعت رضا اور دیگر کی قیادت میں برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ را ستوں سے ہوتا مارکیٹ چوک پہنچے گا جہاں عزاء داران زنجیروں کا ماتم کریں گے بعد ازاں ماتمی جلوس امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا، تقی شاہ پڑ سے علم وذوالجناح کا ماتمی جلوس سید قربان حسین شاہ کی قیادت میں برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عارب شاہ بخاری پر پہنچ کر اختتام ہو گا۔