مزید خبریں

Jamaat e islami

کندھکوٹ:وڈیرے کی بدمعاشی پر ہندو برادری اور قوم پرستوں کا احتجاج

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)میرپور ماتھیلو میں وڈیرے کی ہندو فیملی سے کی گئی بدمعاشی کے خلاف پریس کلب کے سامنے ہندو برادری اور قوم پرستوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ شمشیر پتافی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سنتوش اگروال، کامریڈ عباس باجکانی، رمیش لال، گوتم داس، سلطان نندوانی ودیگر نے کہا کہ سانگھڑ کے مکین سندھی ہندو فیملی اپنے مرشد کی دربار رھڑکی آرہی تھی ،معمولی بات پر کا رسوار شمشیر پتافی نے مسلح افراد بلوا کر ہندو خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر کار کے شیشے توڑ کر بدمعاشی کی جس ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ شمشیر پتافی اور ان کے ساتھی بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے کارروائی نہیں کی اور پولیس اُلٹا ہندو فیملی کو تنگ کر کے ہراساں کر رہی ہے۔ سندھ حکومت، سندھ ہائیکورٹ اور سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراً بدمعاشی اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے متاثرہ فیملی کو انصاف فراہم کیا جائے۔