مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر:بلدیہ کی جانب سے محرم کے دوران عملے کی چھٹیاں منسوخ

سکھر (نمائندہ جسارت)بلدیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران عملے کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں، عملہ اپنی پوری ایمانداری، محنت اور استعداد کیساتھ فرائض کو انجام دے رہا ہے، تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے۔یہ بات میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں، روٹس و امام بارگاہوں کے دورے، عہدیداران و روٹ پرمٹ ہولڈرز سے ملاقاتوں میںکہی ، میونسپل کمشنر نے راستوں کی صفائی ستھرائی، نکاسی و فراہمی آب، تعمیر و مرمت کے کام اور لائٹنگ وغیرہ کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے موجود افسران و عملے کو ہدایات جاری کیں کہ روٹس پر صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات سو فیصد مکمل ہونے چاہئیں، کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی، جلوسوں کی گزرگاہوں پر رہ جانے والی رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کردیا جائے، عملے نے تمام کام میونسپل کمشنر کی موجودگی میں انجام دیئے جس کے بعد انہوں نے عہدیداران سے ملاقات کرکے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کسی بھی علاقے یا روٹ پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا ہو تو مجھ سے رابطہ کریں ہنگامی بنیادوں پر مسائل حل کئے جائیں گے۔