مزید خبریں

Jamaat e islami

سکھر:ڈی آئی جی کا پولیس میں موجود کرپٹ ،کالی بھیڑوں کیخلاف ایکشن

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی کا پولیس میں موجود کرپٹ ،کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن جاری، ترجمان رینج پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کو عبدالشکور نامی شخص نے شکایت کی کہ میں اپنی ڈاٹسن گاڑی پر جائز طریقے سے ایریا کے دوردراز علاقوں میں تیل سپلائی کرتا ہوں۔ ایس ایچ او تھانہ پریالو جہانگیر چانڈیو مجھے روز تنگ کرتے ہوئے رشوت طلب کرتا ہے۔ انکار پر جھوٹی ایف آئی آر داخل کرکے میری ڈاٹسن گاڑی بند کردی ہے انکوائری کروائی جائے ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی نے فوری طور پر ڈی ایس پی شکایت رینج آفس عبدالقدوس کلورڑ کو انکوائری کا حکم دیا۔ڈی ایس پی کمپلینٹ رینج آفس عبدلقدوس کی ابتدائی انکوائری میں ثابت ہوا کے ایس ایچ او پیریالو نے واقعتاً فریادی کو تنگ کرتے ہوئے رشوت نہ ملنے پر جھوٹا کیس داخل کیا اور کیس کا تفتیشی افسر ابراہیم چانڈیو بھی اس میں ملوث ہے، ڈی آئی جی جاویدسونھارو جسکانی کا فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کی معطلی،لائن حاضر اور کیس ختم کرنے کے حکم۔مزید ڈیپارٹمنٹل ایکشن کی لیے ڈی ایس پی کمپلینٹ عبدالقدوس کلورڑ کو جلد انکوائری مکمل کرنے کا حکم۔ ڈی آئی جی سکھر نے سکھر رینج کے تمام افسران اور اہلکاروں کو واضع طور پر پیغام دیا ہے کے اگر کسی بھی افسر اور اہلکار نے اپنے جائز اختیارت سے تجاوز کرتے ہوئے اور پیسے (رشوت) نہ دینے پر کسی پر ناحق ایف آئی آر درج کی تو اس کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔