مزید خبریں

Jamaat e islami

جلوس کی سیکورٹی کیلیے فل پروف انتظامات کیے ہیں، ڈی ایس پی حب

حب(نمائندہ جسارت)ڈی ایس پی حب سر کل حب یونس رضا نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج 10 محرم الحرا م کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر تمام کاروباری مراکز بند کر وادیے ہیں، جلوس کی سیکورٹی کے لیے 600 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے، پولیس کے ساتھ ایف سی فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین خان دشتی سیکورٹی کی نگرانی خود کریں گے۔محرم الحرام کے حوالے سے ضلع لسبیلہ میں صرف حب شہر حساس ہے۔اس سلسلے میں سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، پاک فوج،پولیس، ایف سی اور لیویز فورس کے افسران و جوان علاقے میں تعینات ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا نے بتایا کہ پاک فوج کے بریگیڈیر فیصل اور ایف سی کے کرنل عامر کو سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔