مزید خبریں

Jamaat e islami

حب :پولیس اور ایف سی کا فلیگ مارچ

حب (نمائندہ جسارت)پولیس اور ایف سی کی جانب سے محرم الحرام کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لیے حب سٹی میں فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت کرنل ایف سی رضا،ڈی پی او لسبیلہ دوستین دشتی، اسسٹنٹ کمشنر حب سید سمیع اللہ کر رہے تھے۔فلیگ مارچ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیاجو نظر چورنگی سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا گیٹ رون موڑ کمپنی پر اختتام پذیر ہوا۔