مزید خبریں

Jamaat e islami

کورونا وائرس ‘مزید3اموات‘628نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 628 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کل اموات 30 ہزار508 ہو گئیں،628 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد15 لاکھ59 ہزار829 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے163 کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید19 ہزار451 ٹیسٹ کییگئے جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 97 لاکھ34 ہزار643 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔