مزید خبریں

Jamaat e islami

حیدرآباد،بارش ،مجالس ،جلوس متاثر ،شہریوں میں تاریکی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے ساتھ ہی موسم بھی خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فوری نکاسی آب کی ہدایت ۔حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد اور اس کے گردونواح میں رات کو ہونے والی بارش نے جل تھل کردیا۔ شہر کے نشیبی علاقوں پھلیلی پریٹ آباد، حالی روڈ، امریکن کوارٹر، ملت آباد، ٹنڈوولی محمد، ٹنڈوآغا، گجراتی پاڑہ، لیاقت کالونی، فردوس کالونی، گئوشالہ، نیوکلاتھ مارکیٹ، لطیف آباد فاطمہ جناح کالونی، مہر علی سوسائٹی اور دیگر علاقوںمیں پانی جمع ہونے کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا، بارش کاپانی سڑکوں اور خاص طورپر قدم گاہ مولاعلی اسٹیشن روڈ پر جمع ہونے سے عزاداروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔ بارش کے ساتھ ہی موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو اور ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے فواد غفار سومرو کی جانب سے متعلقہ افسران کو برساتی پانی کی فوری نکاسی کیلیے تمام پمپنگ اسٹیشنز فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ پیر کی رات مٹی کے طوفان کے بعد تیز بارش کے باعث شہر تاریکی میں ڈوب گیا ،بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جس کے باعث نویں محروم کو ہونے مجالس اور جلوس متاثر ہوئے ،شہر میںموبائل فون سروس پہلے ہی بند ہونے کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ،رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری تھا۔