مزید خبریں

Jamaat e islami

عاشورہ کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلیے بھرپور انتظامات کیے‘سندھ حکومت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے صوبائی حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ۔ سندھ پولیس کی جانب سے کراچی کے ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ سیل کے علاوہ اداروں کی گاڑیوں سمیت تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے ہیں جبکہ جلوس کی سیکورٹی کے لیے پولیس، رینجرز و دیگر امن و امان کے اداروں کے ہزاروں اہلکار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جلوس کے راستوں کے دورے موقع پر کیا۔ بعد ازاںصوبائی وزرانے پولیس ہیڈ آفس کراچی میں سندھ پولیس کے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔