مزید خبریں

Jamaat e islami

مٹہ کے بالائی پہاڑوں پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن

سوات (صباح نیوز)سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑوں پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی کارروائی، پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ، ذرائع کے مطابق سوات اور دیر کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میںایک افسر کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوگئی ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق اپریشن کو ڈی پی او سوات زاہد نواز خود لیڈ کررہے ہیں،ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال پولیس اسٹیشن پر گزشتہ رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، وقوعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سر چ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک آفیسر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد مزید نفری متاثرہ علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔