مزید خبریں

Jamaat e islami

مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خدائوں کو نہیں عدالتوں کو کرنا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں‘ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکرائو کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے‘ صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں‘ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خدائوں نے نہیں ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ نے کرنا ہے‘ اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے پیر کو ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے مقدمات سامنے رکھ کر نیب میں ترمیم کی ہیں‘جب چیف الیکشن کمشنر پر ہی اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانیں گے‘احتساب اور ججز کے تقرر صدر نہیں بلکہ کرپشن زدہ لوگ کریں گے‘ جیلیں غریبوں کے لیے اور اشرافیہ کے لیے یہ 5 اسٹار ہوٹل ہیں۔